بزدار ٹو کی اکڑ ایسی، جیسے ڈالر 200، پٹرول 150 روپے ہے، فیصل واوڈا

image

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بزدار ٹو کی اکڑ ایسی ہے جیسے پاکستان میں ڈالر 200 روپے، پٹرول 150 اور روٹی 10 روپے کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ کاردار کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی عبرتناک سیاسی حالت کے بعد اللہ کا ڈر نہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ‘یہ بزار ٹو صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہیں، ڈبے کھول دیے تو پھر پنجاب اسمبلی نہیں رائے ونڈ محل میں یہ حرکت ہوسکتی ہے۔’

گلے ملنے پر مریم نواز نے ہاتھ کیوں جھٹک دیا؟ عظمی کاردار کا وضاحتی بیان آ گیا

سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ‘اِف یو لوو می آئی لوو یو ٹو کہنے والوں کا اصل چہرہ ہے، اللہ تعالیٰ اس ملک اور پنجاب کی عوام پر رحم کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پرلیگی رہنما عظمیٰ کاردار کی مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ مبینہ طور پر مریم نواز نے لیگی رہنما کا ہاتھ جھٹک دیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US