ضمانت منسوخی کے کیس میں عدم پیشی ، مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے وارنٹ گرفتاری

image

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کی اہلیہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

راسخ الٰہی، تحریم الٰہی سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کے کیس میں عدالت نے عدم پیشی پر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج سے متعلق تمام درخواستیں خارج کر دیں

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی ،عدالت نے عدم پیشی پر دوسری ملزمہ سائرہ انور کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

پراسکیوشن نے عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا اقدام چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے راسخ الٰہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں قانون کے منافی منظور کی گئیں۔ عدالت ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US