بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کر دیے، عمر ایوب

image

پی ٹی آئی کے رہنما اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی۔

عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے عامر ڈوگر کو نامزد کیا ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے جنید خان نامزد ہوئے ہیں۔

190 ملین پائونڈ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

عمر ایوب نے کہا کہ بڑے عرصے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ لودھراں میں بھی ہمارے امیدوار کو ہرایا گیا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عوام کا مینڈیٹ ہے جسے چوری کیا گیا اور یہ مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فارم 45 ہیں اور ہم آخری دم تک لڑیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US