صدر کے انتخاب کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کیا جائیگا، الیکشن کمیشن

image

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائیگا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق 29فروری کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی،29فروری کوصدارتی الیکشن کیلئے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہو جائیگی۔

سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان میں چیٹنگ کا کیس سامنے آگیا

صدر کے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ایک دن مقرر کیا جائیگا،2مارچ دن 12بجے تک امیدوار کاغذات کسی بھی پریذائیڈنگ افسرکو جمع کروا سکیں گے۔

آئین کےمطابق اسمبلیوں کی پہلی نشست الیکشن کےبعد 21 ایام میں ہونا ضروری ہے،آئین آرٹیکل 41 (4) کے تحت صدر کا انتخاب الیکشن کے بعد 30 د ن میں کروانا لازم ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US