خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کے اجلاس آج طلب

image

اسلام آباد: خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کا اجلاس آج ہو گا، دونوں اسمبلیوں کے اجلاس کے لیے ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کا آغاز آج صبح 11 بجے ہو گا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے اور حاضری رجسٹرڈ پر دستخط کریں گے۔

حلف برداری کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 5 بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بھی آج ہو گا جس میں 50 سے زائد نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر کی عدم موجودگی پر سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن نتائج ریاضی کے فارمولوں پر مرتب کیے گئے، سراج الحق

واضح رہے کہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی سیٹ چھوڑ دی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے بھی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دونوں ارکان بلوچستان اسمبلی میں آج بطور ایم پی اے حلف لیں گے جبکہ اختر مینگل نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US