ہری پور ، بس کھائی میں جا گری ، 10 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

image

ہری پور کے علاقے خان پورمیں بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ تحصیل خانپور کے علاقے سربروٹ میں ترناوہ کھوئی بگراں کے مقام پر پیش آیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مسافر بس ہلی سے راولپنڈی جارہی تھی، بس میں بچوں اور خواتین سمیت 45 سے 50 مسافر سوار تھے۔

موٹروے کلر کہار: باراتیوں کی بس کو حادثہ 14 افراد ہلاک 63 زخمی

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاٸے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں کے لیے جانے والی جیپ بھی حادثے کا شکار ہو گٸی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US