احتجاج، توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، اسد عمر، فیصل جاوید مقدمے سے بری

image

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر، فیصل جاوید اور دیگر کو توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں مقدمے سے بری کردیا گیا۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کی جانب سے الگ الگ بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں ہیں جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے بریت کی درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

سیشن کورٹ اسلام آباد کے مطابق مقدمے میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جاسکتی، مقدمہ کا مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے۔

190 ملین پائونڈ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کی بریت درخواستیں منظور کیں۔ راجہ خرم شہزاد نواز کی بریت درخواست بھی منظور کرلی گئی۔

عدالت نے عابد حسین اور ظہیر خان کی بریت درخواستیں بھی منظور کرلی گئیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اسدعمر، علی نواز اعوان اور فیصل جاوید ضمانت پر ہیں، مچلکے واپس لے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ملزمان پر اسلام آباد میں 26 مئی 2022 کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US