این اے 15 انتخابی عذرداری کیس ، نواز شریف کی درخواست خارج

image
الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کیس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی درخواست خارج کر دی۔

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ پر دوبارہ الیکشن سے متعلق نواز شریف کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج بدھ کے روز سنا دیا۔

نواز شریف اور شہباز شریف میں ملاقات، وفاقی کابینہ کیلئے مختلف ناموں پر غور

الیکشن کمیشن نے درخواست خارج کرتے ہوئے نواز شریف کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو تین دن میں حلقے کا حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب خان نے شکست دی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US