خیبر پختونخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ، شدید بدنظمی ، لیگی ایم پی اے پر جوتا اور لوٹا پھینکا گیا

image

اسپیکر مشتاق غنی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے نومنتخب اراکین سے حلف لے لیا، اسمبلی اجلاس کے دوران شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی۔

اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثوبیہ شاہد ہاتھ میں گھڑی لے کر اسمبلی ہال پہنچیں جہاں وہ لوگوں کو گھڑی دکھا رہی تھیں کہ اس دوران اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کارکنان نے ان پر خالی بوتل، جوتا، بال پین اور لوٹا پھینکا لیکن ثوبیہ جاوید مسلسل گھڑی دکھاتی رہیں۔

نئے منتخب وزیر اعظم جمعرات یا جمعہ کو حلف اٹھائیں گے

پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی بھی کی ، نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی اسمبلی میں موجود تھے۔ اسمبلی کے اجلاس کو دیکھنے کے خواہشمند افراد دھکم پیل کرتے ہوئے اسمبلی ہال میں گھس گئے۔

کئی ایسے افراد بھی اسمبلی ہال میں داخل ہوئے جن کے پاس پاسز موجود نہیں تھے، اس دوران لوگوں کے درمیان شدید دھینگا مشتی بھی ہوئی ۔ جسے جہاں موقع ملا وہ وہاں جاکر بیٹھ گیا۔

مخصوص نشستوں کے بغیر قومی اسمبلی اجلاس غیر قانونی ، الیکشن کمیشن بہتر فیصلہ کرے ، بیرسٹر گوہر

پولیس نے شدید بدنظمی کے بعد اسمبلی کا گیٹ بند کر دیا لیکن کارکنان باہر کے راستوں سے پھلانگ کر اسمبلی کی حدود میں داخل ہو گئے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US