دھاندلی سے اقتدار میں آنیوالی مہارانی کو پتہ ہی نہیں ، ملک میں کتنی غربت ہے ، یاسمین راشد

image
تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مہارانی کو پتہ ہی نہیں کہ ملک میں غربت کتنی ہے؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ مریم نواز تقاریر کے بجائے غریب کی بھوک کا سوچیں، غریب لوگوں کے پاس ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رمضان پیکیج سے کام نہیں چلے گا، رمضان کے بعد بھی لوگوں نے جینا ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، ریلیف نہ ملا تو عوام ان کو نہیں چھوڑیں گے۔

جلائو گھیرائو کیس ، یاسمین راشد ، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد

انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے غربت کا، 35 سال سرکاری اسپتال میں کام کیا ہے، لوگوں کے پاس ایک انجکشن خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لینے والی خواتین جیل میں ہیں، تین دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے ،فارم 45 میں ہارنے والے فارم 47 میں جیت گئے، عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا محمد عامر کو فون، ملتان اسٹیڈیم واقعے پر نوٹس

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ بیچنے والے آج 9 فروری والے بن چکے ہیں، عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کا بیانیہ مسترد کر دیا۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US