عاقب اللہ کی جگہ بابر سلیم اسپیکر کے پی نامزد ، اسد قیصر سے سیاسی امور بارے فیصلوں کا اختیار واپس

image

بانیٔ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کے لیے بابر سلیم کو نامزد کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو اسپیکر کیلئے نامزدگی سے ہٹانے کا فیصلہ عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل کے بعد آیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرایوب نے عاقب اللّٰہ کی جگہ بابر سلیم سواتی کو اسپیکر کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی ، پی ڈی ایم ٹو حکومت کو کوئی قبول نہیں کریگا ، اسد قیصر

اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسپیکر کے لیے عاقب اللّٰہ  اور وزیرِ اعظم کے لیے عمر ایوب کے نام کا اعلان کیا تھا

پارٹی ذرائع کے مطابق  اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلوں سے بھی روک دیا گیا، موجودہ سیاسی کمیٹی کو مذاکرات اور حکومت سازی سے متعلق روابط سے روک دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی بن گئے


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US