جے یو آئی(ف) نے بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی مخالفت کر دی

image

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق درخواستوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سماعت جاری ہے جس کے دوران جمعیت علمائے اسلام(ف)نے بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی مخالفت کردی۔

جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضی نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے آئین، الیکشن ایکٹ شق 104اور رولز 92کو دیکھنا ہے، نشستوں کی پوزیشن سے متعلق آرٹیکل 51کی شق تین دیکھنا پڑے گا۔

مخصوص نشستوں کے معاملے پر غبن ہوا تو سپریم کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر

انکا کہنا تھا کہ استدلال کیا کہ سنی اتحاد کونسل نے کوئی لسٹ نہیں دی اب لسٹ جمع نہیں ہوسکتی، اب یہ سیٹیں ان پارٹیوں میں تقسیم ہوسکتی ہے جنہوں نے لسٹ فراہم کی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی مخالفت کی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US