قومی اسمبلی کی گیلری میں مریم نواز اور آصفہ بھٹو کی ملاقات

image

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آصفہ بھٹو کی قومی اسمبلی کی گیلری میں ملاقات، گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قومی اسمبلی میں نومنتخب اراکین کی حلف برادری کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب اور آصف زرداری کی صاحبزادری آصفہ بھٹو بھی گیلری میں موجود نظر آئیں۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو نے نعرے بازی بھی کی۔

شیر افضل مروت اور علی محمد خان کا عمران خان کا ماسک پہن کر قومی اسمبلی میں احتجاج

اس دوران آصفہ بھٹو نے مریم نواز سے مصافحہ کیا اور گلے بھی ملیں۔ مریم نواز کی جانب سے آصفہ بھٹو کی خیریت بھی دریافت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US