فصلوں کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ، انڈین کسانوں کا دہلی کی جانب مارچ کا اعلان

image

انڈیا میں فصلوں کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کرنے والے کسانوں نے بدھ کو دارالحکومت دہلی کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کسانوں کی تحریک کے سربراہ جگجیت سنگھ ڈلیوال نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے متعدد دور ناکام ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

کسان تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ مودی حکومت فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کے لیے قانونی ضمانت دے۔

جگجیت سنگھ ڈلیوال کا کہنا ہے کہ ’6 مارچ کو ملک بھر سے کسان ٹرین، بسوں اور ہوائی جہازوں کے ذریعے دہلی آئیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ 10 مارچ کو کسان ملک بھر میں ریلوے لائنوں کو بلاک کر دیں گے۔

فروری کے آغاز میں ریاست پنجاب کے کسانوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے دہلی کی جانب مارچ شروع کیا تھا تاہم پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے دارالحکومت سے 200 کلومیٹر دور ریاست ہریانہ کی سرحد پر انہیں روک دیا تھا۔

ہر سال حکومت 20 سے زائد فصلوں کی امدادی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے تاہم سرکاری ایجنسیاں صرف چاول اور گندم ہی اس قیمت پر خریدتی ہیں۔ اس طرح یہ دو فصلیں اگانے والے صرف 6 فیصد کسانوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔

سال 2021  میں جب وزیراعظم نریندر مودی نے زرعی قوانین میں ترامیم متعارف کروائی تھیں تو حکومت نے کہا تھا کہ وہ کسانوں اور حکومتی عہدیداروں کا ایک پینل تشکیل دے گی جو تمام کسانوں کی فصلوں کے لیے امدادی قیمت کو یقینی بنائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow