11 مارچ کورمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

image

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 11 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں۔

ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط مزید آسان

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند10مارچ بروز اتوارکو دوپہر2 بجے پیداہوگا، چاند کی عمر11مارچ کو 28گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لیے 11 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا  ہےکہ 11مارچ کو وسطی اور زیریں سندھ اور بلوچستان میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے،ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی سسٹم اور مطلع ابرآلود ہونے کے سبب موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے بھی کہا ہے کہ امکان ہے کہ پہلا روزہ منگل 12مارچ کو ہو گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 11 مارچ بروز پیر شام کو مطلع صاف ہونے کی صورت میں ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہے لہذا امکان ہے پہلا روزہ منگل 12مارچ 2024 کو ہو گا۔ 10 مارچ کی شام دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک میں ہلال کی رویت ممکن نہیں ہے۔

وفاقی وزراء کی حلف برداری3روز کیلئے موخر

نیا چاند 10 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق بعد دوپہر 2 بجے پیدا ہو گا۔ 29 شعبان المعظم یعنی سوموار 11 مارچ کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویتِ ہلال کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 28 گھنٹوں سے زائد ہو گی۔

800سی سی گاڑی الیکٹرک کار میں تبدیل

غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، وہ کراچی میں 73منٹ، جیوانی میں 74 منٹ، لاہور اور کوئٹہ میں 76 منٹ، اسلام آباد میں 77 منٹ، پشاور، چارسدہ اور مظفر آباد میں 78 منٹ جبکہ گلگت میں 79 منٹ ہو گا لہذا پاکستان کے جن علاقوں میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہو گی لہذا امید ہے منگل 12 مارچ سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US