وفاقی حکومت کا گندم کی کاشت اور ذخائر پر اطمینان، صوبوں کو اہم ہدایات

image

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے قومی گندم نگران کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ربیع 2025–26 کے لیے گندم کی کاشت، موجودہ ذخائر اور عبوری قومی گندم پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں صوبوں کو پالیسی کے مؤثر نفاذ کے لیے صوبائی عملدرآمد یونٹس قائم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں گندم کی کاشت بروقت مکمل ہوئی اور بہتر پیداوار کی توقع ہے سندھ نے کاشت کے اہداف سے تجاوز کیا، بلوچستان میں بارشوں کی کمی کے باعث کاشت کم رہی جبکہ خیبر پختونخوا میں زیادہ تر علاقوں میں کاشت مکمل ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں اور قومی ضروریات کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے غذائی تحفظ، منڈیوں کے استحکام اور کسانوں کی معاونت کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے باہمی تعاون پر زور دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US