آدھے سے زیادہ ووٹرز اہل ہی نہیں ، صدارت الیکشن متنازع ہیں ، تحریک انصاف

image

تحریک انصاف نے صدارتی الیکشن کے ووٹرز پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخاب میں آدھے سے زائد ووٹر اہل ہی نہیں ، مخصوص نشستیں جیت کر آنے والے بھی ووٹ کے اہل نہیں۔

ملک کے 14 ویں صدر کا انتخاب ، پولنگ کا عمل شروع

تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ متنازع انتخابات ہیں تاہم احتجاجی ووٹ کاسٹ کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں کیس فائل ہیں اور پشاورہائیکورٹ کا حکم امتناع موجود ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے باعث عام انتخابات اور اب صدارتی انتخابات بھی متنازع ہوئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US