18 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی ، ہم نے صرف تجویز کی تھی ، آصف زرداری

image
حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف زرداری نے کہا ہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی ہم نے صرف تجویز کی تھی۔

صدارتی الیکشن سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ آپ نے پہلے بھی اٹھارہویں ترمیم دی ، مزید کیا اقدام کرینگے ؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نےکی ہم نے صرف ایڈوائس کی تھی۔

آئن سٹائن چیلنجز سے نہیں ڈرا، شہباز شریف بھی نہیں ڈریں گے ، آصف زرداری

پیپلز پارٹی کےرہنما نے مزید کہا کہ پہلے بھی جو ہوا پارلیمنٹ نے کیا، اب بھی پارلیمنٹ کرے گی۔  آصف زرداری نے گیلری میں موجود بیٹیوں آصفہ بھٹو، بختاور بھٹو، اور داماد کو گلے لگایا اور پیار کیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US