صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس

image

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران کے نمائندے شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔

جمعرات کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے شیخ طہنون بن محمد النہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، شیخ طہنون متحدہ عرب امارات کی میراث کی تشکیل کے اہم کردار تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے، آمین۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US