وزیراعظم محمد شہبازشریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء مولانا عبد الغفور حیدری کی ملاقات

image

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء مولانا عبد الغفور حیدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نےکہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ملکی معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے چلنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی عثمان بادینی اور نور عالم خان بھی موجود تھے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US