صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

image

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

پیر کو مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی غزہ کے مظلومین کی حمایت میں ایک توانا آواز تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر نے اسلام، قران اور مظلومین کا ہر پلیٹ فارم پر بھرپور دفاع کیا، وہ ایک باحکمت، جرات مند اور بابصیرت رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو اپنے اس نڈر رہنما پر فخر ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US