وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال بارے تبادلہ خیال اور مالی سال25-2024 کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی

image

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اتوار کو ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال بارے تبادلہ خیال اور مالی سال25-2024 کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی ۔

پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، سید نوید قمر ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمان شامل تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال اور مالی سال25-2024 کے بجٹ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US