وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا ٹی وی، فلم، تھیٹر اور ریڈیو کے عظیم اداکار اور صداکار طلعت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار

image

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے ٹی وی، فلم، تھیٹر اور ریڈیو کے عظیم اداکار اور صداکار طلعت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلعت حسین کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، طلعت حسین ایک منفرد فنکار تھے جنہوں نے اپنی آواز اور اداکاری سے ہر کردار کو زندہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلعت حسین نے لندن چینل فور کی مشہور زمانہ سیریز ”ٹریفک“ میں لاجواب اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

طلعت حسین نے مقبول ٹی وی ڈراموں ہوائیں، کشکول، طارق بن زیاد اور دیگر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، مرحوم ایک حقیقی استاد تھے، ان کی وفات سے فنون لطیفہ کی دنیا ایک عظیم فنکار سے محروم ہو گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ طلعت حسین ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US