وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ کو جلد بجھانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

image

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ کو جلد بجھانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم کی ہدایت پر مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کو آگ بجھانے کے آپریشن میں شامل کیا گیا ہے، آگ پر جلد سے جلد قابو یقینی بنایا جائے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ امر بھی یقینی بنایا جائے کہ آگ سے کسی انسانی جان کو نقصان نہ پہنچے،جس قدر ہو سکے جنگلی حیات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US