اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وفاقی تعلیمی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر پہلے سے شیڈول میٹرک کے تحریری اور پریکٹیکل پرچے پروگرام کے مطابق ہوں گے۔
پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی بورڈ نے کہا ہے کہ 28 مئی کو پہلے سے شیڈول میٹرک کے تحریری اور پریکٹیکل امتحانات کے پرچے پروگرام کے مطابق لئے جائیں گے۔ اس کے لئے تعلیمی بورڈ کے ایگزامینیشن ڈیپارٹمنٹ، آئی ٹی سیل، آر اینڈ آئی اور ٹرانسپورٹ سیکشن کھلا رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی بورڈ کے دیگر دفاتر بند رہیں گے۔