ایٹمی دھماکوں کے 26 سال مکمل ہونے پر ایم کیوایم اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کرے گی

image

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):ایٹمی دھماکوں کے 26 سال مکمل ہونے پر ایم کیوایم اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کرے گی، یوم تکبیر کے موقع پر کیک کاٹا جائے گا اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کرائی جائے گی۔

ایم کیو ایم مرکزی سیکرٹریت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق منگل (کل)کویوم تکبیر کی تقریب ایم کیوایم اسلام آباد کے مرکزی سیکریٹریٹ ایف10 مرکز میں ہوگی۔ ایم کیوایم کی مرکزی صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک تقریب کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ایم کیوایم آزادجموں وکشمیر کے صدر صاحبزادہ شاہ فیصل اور سیکریٹری جنرل عزت علی بھی شریک ہوں گے ۔تقریب میں ایٹمی پروگرام کے معماروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US