اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو ٹریس کرلیا

image

اسلام آباد میں لاپتا ہونیوالی ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو پولیس نے 4 گھنٹوں میں ٹریس کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں۔ ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کے بعد انہیں شوہر کے ہمراہ گھر کیلئے روانہ کردیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا سراہا اور شاباش دی ۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں ویتنام کے سفیر کی اہلیہ لاپتہ ہو گئیں تھیں، جس کی اطلاع ویتنامی سفیر نے پولیس کو دی تھی، انہوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ دن گیارہ بجے واک کیلئے نکلی تھی ، وہ اپنا موبائل فون اور اپنا پرس گھر پر چھوڑ کر باہر گئی تھیں جو تاحال واپس نہیں آئیں۔

جس کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انہہیں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 4 گھنٹوں بعد تلاش کرنے کے بعد شوہر کے ساتھ گھر روانہ کر دیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US