تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ کابینہ میں زیر غور ہے، رانا ثنا اللہ

image

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا معاملہ فی الحال کابینہ میں زیر غورہے۔ 

رانا ثنا اللہ خان نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمانی جمہوری سسٹم میں مذاکرات سے مسائل حل ہوتے ہیں، جب سے بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت ملی تب سے وہ مذاکرات سے انکاری ہیں۔

پنجاب پولیس کا مختلف اضلاع میں مزید 29 سمارٹ تھانے بنانے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین تحریک انصاف کا موقف فتنہ اورفساد پر مبنی ہے،ان کا ایجنڈا کوئی اورہے، شاید وہ یہ بات سمجھنے سے عاری ہیں۔ جس طرح کا رویہ ہے ان کے ساتھ اسی لہجے اورپیرائے میں بات کرنی چاہیے، ٹویٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا، یہ وہی ذہن رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اسی طرح کے گھٹیا خیالات ہیں، بانی کی سوچ اورفطرت کے مطابق ہینڈل کیاجائے، راستہ ایسے ہی نکل سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US