اسلام آباد ، مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں پھر آگ لگ گئی

image

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آگ خیبر پختونخوا کی حدود میں لگی ہے، آگ کے اسلام آباد کی حدود میں داخلے کو روکنے کے لیے فائر والز بنا لی گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کے 36 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ آگ روکنے میں کے پی حکومت کے ساتھ مشترکہ کاوشیں کر رہی ہے، آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا جائے گا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں سماہنی کے تونین اور باعسر کے جنگل میں بھی آگ لگ گئی جس نے جنگل کے وسیع رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، محکمہ جنگلات کے اہلکار اور مقامی افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US