بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ، کئی مقامات پر بارش کا امکان

image

 ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، مری، گلیات، چکوال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، منڈی بہاءالدین، اور بہاولنگر میں آندھی اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

ملک بھر میں عید کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی

علاوہ ازیں  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US