پنجاب میں بھکاری مافیا کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ ، جیلوں میں بیرکس تیار

image

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں بھکاری مافیا کے لیے بیرک تیار کر لئے گئے ہیں، بھکاری مافیا کے لیے مختص ہر بیرک میں 100 سے 200 افراد کی گنجائش ہے۔

مکہ مکرمہ میں محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں تعینات، 4 ہزار 345 بھکاری گرفتار

محکمہ داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ بڑے شہروں میں ضرورت کے پیش نظر بیرکس بڑھا رہے ہیں، بھکاری مافیا گینگ لیڈرز کے لیے سزا میں اضافے کا قانون لا رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ قانون بچوں کے اغواء اور جبر و تشدد میں ملوث گینگ لیڈرز مافیا کو ٹارگٹ کرے گا، پیشہ ور بھکاری بنانے کے لیے بچوں اور خواتین پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US