جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، توہین عدالت کیس کل سماعت کیلئے مقرر

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کا فیملی ڈیٹا لیک کرنے اور سوشل میڈیا مہم کیخلاف توہین عدالت کیس کل 3 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ کل سماعت کرے گا ، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی بینچ میں شامل ہیں۔

آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار کا خط

واضح رہے کہ 23 مئی کو لارجر بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیس کی سماعت نہیں ہو سکی تھی ، عدالت نے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور آئی بی سے رپورٹس طلب کر رکھی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US