ایف آئی اے کی انکوائری میں شامل ہوں گے،تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے،حسن رؤف

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما حسن رؤف نے کہا ہے کہ ہم ایف آئی کی انکوائری میں شامل ہونگےاور قانونی تقاضے پورے کریں گے، شیر افضل مروت کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کا حصہ نہیں رہے، روات جلسے کی اجازت مسترد کرتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس”میں گفتگو کرتے ہوئے حسن رؤف نے کہا ہے کہ ہم ایف آئی اے کی انکوائری میں شامل ہو کر تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے۔ٹویٹر اکاؤ نٹ سے ٹویٹ ہٹانے کی کچھ لوگوں نے رائے دی تھی، جمعرات کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، ان سے اس معاملے پر بھی بات ہو گی۔

میاں محمود الرشید کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل

انہوں نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی تھی لیکن ہمیں روات میں جلسے کی اجازت دی گئی،جس ہم نے مستر دکر دیا ہے ۔ پارٹی قیادت نے روات میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حسن رؤف کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دیا ہے ،وہ اب کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US