اٹلی کا 78 واں یوم جمہوریہ،سفارتخانے میں کیک کاٹا گیا

image

اٹلی نے یوم جمہوریہ کی 78 ویں سالگرہ منائی۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر، صدر سرجیو میٹاریلا نے اتوار کو روم میں روایتی چادر چڑھائی۔چیمبر اور سینیٹ کے صدورسمیت وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان میں بھی اٹلی کے یوم جمہوریہ کی 78 ویں سالگرہ منائی گئی، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ، سینیٹر شیری رحمان، اٹلی کی سفیر محترمہ ماریلینا ارمیلن اور مسٹر ڈومینیکو پولونی نے مشترکہ طور پر اٹلی کے قومی دن کی تقریبات کا کیک کاٹا۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس میں اٹلی اور پاکستان کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US