اسلام آباد ، 2 سعودی شہریوں کے ساتھ واردات

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  2 سعودی شہریوں کے ساتھ واردات کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تھانہ مارگلہ کی حدود میں مسلح ملزمان دو سعودی شہریوں  سے دو آئی فون  لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔رہزنی کی واردات کامقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کرلیا گیا، مقدمہ سعودی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان ، آزادکشمیر ،اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار،شمال مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں بارش کی پیشگوئی

سعودی شہریوں سے موبائل چھیننے کی واردات پر آئی جی اسلام آباد نے سخت نوٹس لیا اور4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ایس پی (OCU)کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔ڈیجیٹل سرویلینس ، سیلولر ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹلیجنس کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔

تیل برآمدکرنے والے ممالک کا پیداوار میں کمی رکھنے پر اتفاق

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں2 سعودی شہریوں سے لوٹ مار کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس  کو فون کیا اورملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے گی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US