سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی۔
سپریم کورٹ کا 13 رکنی فل کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر سماعت کرے گی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تمام ججز بنچ کا حصہ ہیں جبکہ بیماری کے باعث جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ نہیں ہوں گی۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے اپیلوں پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
قبل ازیں مئی میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے سنی اتحاد کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو مختص کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کی پارلیمنٹ میں صحیح نمائندگی ہونی چاہیے۔