انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے مہنگی تعلیم دلوا کر کسی قابل بناتے ہیں لیکن کبھی موٹر سائیکل تو کبھی موبائل فون چھیننے کی آڑ میں کراچی کے ان قابل نوجوانوں کو چُن چُن کر مارا جارہا ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ 50 برس سے سندھ میں ظالمانہ کوٹہ سسٹم نافذ ہے جس کی آڑ میں سندھ کے شہری علاقوں کے قابل لوگوں کے لیے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔