عمران خان کے نظریے کا حقیقی جنگجو ہوں ، پیچھے نہیں ہٹوں گا ، شیر افضل مروت

image

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے نظریے کا حقیقی جنگجو ہوں، میں کسی سیاسی محاذ پر کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

دبئی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان 300 سے زائد دن اڈیالہ جیل کی سب سے چھوٹی بیرک میں ہیں۔

شیر افضل مروت اور عشرت العباد کی دبئی میں ملاقات، روابط جاری رکھنے پر اتفاق

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے انہیں جو پیار اور عزت ملتی ہے وہ میرے لیڈر عمران خان اور پی ٹی آئی کی بدولت ہے۔

شیر افضل مروت نے عشائیہ دینے پر پاکستانی کمیونٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US