پنشن پر ٹیکس نہیں لگے گا ،وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو راضی کر لیا

image

آئندہ مالی سال بجٹ میں پنشنرز کی پنشن پر ٹیکس نہیں لگے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو راضی کر لیا ہے،پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیم کے مابین آج ورچوئل مذاکرات ہوئے۔

استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار کی تھی،ورچوئل مذاکرات میں بزنس اور تنخواہ دار طبقہ پر یکساں ٹیکس لگانے کی تجاویز پر غوروخوض کیا گیا۔

پاکستانی ٹیم کی طرف سے بزنس اور تنخواہ دار طبقہ پر یکساں ٹیکس لگانے پر آئی ایم ایف کو متعدد تجاویز پیش کی گئیں۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملاجلارحجان رہا

دونوں فریقین نے ٹیکس تجاویز پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا،پاکستانی ٹیم آئی ایم ایف سے آج کے مذاکرات پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دیگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US