’انڈیا انتخابات کے بعد پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے‘

image
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انڈیا انتخابات کے بعد پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف نے پیر کو فوجیوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منانے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا، اور افسران اور سپاہیوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔

انہوں نے فوجیوں سے خطاب میں انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر میں وہاں کے عوام کی آزادی کی جدوجہد پر بات کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کشمیریوں پر انڈیا کے جاری ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’انڈیا انتخابات کے بعد پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزیوں سے اپنی جارحیت پر پردہ ڈالنے اور کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس طرح کے ہتھکنڈے بشمول جعلی فلیگ آپریشنز انڈیا کا ایک معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں۔‘

آرمی چیف نے فوجیوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منانے کے لیے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن اور استحکام کی ہمیشہ حمایت کی ہے تاہم کسی بھی طرح کی اشتعال انگیزی یا پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی پر قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ فوری اور پرعزم جواب دیا جائے گا۔‘

قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US