جوابی وار، انڈیا میں ایک شخص نے سانپ کو دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا

image

انڈیا کی ریاست بہار میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص نے ڈسنے والے سانپ کو اپنے دانتوں سے دو مرتبہ کاٹ کر ہلاک کر دیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شب ریاست بہار کے علاقے رجاؤلی اس وقت پیش آیا جب محکمہ ریلوے کے ملازم 35 سالہ سنتوش لوہار نیند کی تیاری کر رہے تھے۔

سنتوش لوہار گھنے جنگل میں لیٹے ہوئے تھے کہ انہیں ایک سانپ نے ڈس لیا۔ اس کے فوراً بعد انہوں نے سانپ کو دبوچ کر دو مرتبہ کاٹ لیا۔

انہوں نے سانپ کو اتنے زور سے کاٹا کہ وہ ہلاک ہو گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سنتوش لوہار نے مقامی دیومالائی تصور کے تحت یہ اقدام کیا۔ مقامی روایت کے مطابق اگر سانپ کے ڈسنے کے بعد انسان اسے کاٹ لے اس کے زہر کا اثر ختم ہو جاتا ہے۔

اس واقعے کے بعد سنتوش لوہار کو ان کے ساتھیوں نے رجاؤلی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر چندرا سنہا نے ان کا علاج کیا۔

سنتوش لوہار کو رات بھر طبی نگرانی کے بعد بدھ کی صبح ہسپتال سے واپس روانہ کر دیا گیا۔

ڈاکٹر چندرا سنہا نے بتایا کہ سنتوش لوہار کی طبیعت ٹھیک ہے تاہم ابھی تک اس سانپ کی نوع کا علم نہیں ہو سکا جس نے سنتوش لوہار کو ڈسا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts