انڈیا: 24 سالہ شخص کو 35 دنوں میں چھ مرتبہ سانپوں نے ڈسا

image

انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ضلع فتح پور کے گاؤں سورا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں 24 برس کے شخص کو 35 دنوں میں چھ مرتبہ سانپوں نے کاٹ لیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سانپ کے کاٹنے کا پہلا واقعہ دو جون کو پیش آیا جب وکاس دوبے نامی شخص کو بستر سے اترتے ہی سانپ نے ڈس لیا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

دو جون اور چھ جولائی کے درمیان وکاس دُوبے کو چھ مرتبہ سانپوں نے ڈس لیا۔

جب چوتھی مرتبہ سانپ نے وکاس کو ڈسا تو انہیں اپنا گھر چھوڑ کر کسی دوسری جگہ جا کر رہنے کا مشورہ دیا گیا جس کے بعد وہ اپنی آنٹی کے گھر منتقل ہو گئے۔

حیران کن طور پر آنٹی کے گھر بھی انہیں سانپ نے پانچویں مرتبہ کاٹ لیا۔ 

بدقسمت وکاس کے والدین انہیں دوبارہ اپنے گھر لے آئے جہاں انہیں چھٹی مرتبہ سانپ نے کاٹ لیا۔ صحت کی خرابی کے باعث وکاس کے گھر والوں نے انہیں ہسپتال داخل کروا دیا جہاں ان کا علاج ہوا۔

حیران کن طور پر وکاس کو ہر سنیچر اور اتوار کو سانپ نے ڈسا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر میں 54 لاکھ افراد کو سانپ کاٹ چکے ہیں۔

سانپ کے کاٹنے سے ہزاروں افراد جان سے گئے ہیں جبکہ ایسے افراد بھی ہیں جو مستقل طور پر اعضا کھو چکے ہیں یا مفلوج ہو چکے ہیں۔ 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts