عمران خان کی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس سمیت تین مقدمات میں ضمانتیں خارج

image

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی تینوں مقدمات میں ضمانتیں مسترد کر دیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عمران خان کے خلاف کور کمانڈر ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمات درج ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ان مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کا معاملہ زیرسماعت تھا۔

عدالت نے چھ جولائی کو دلائل سننے کے بعد اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US