سٹیٹ بینک 16 اور 17 جولائی کو بند رہے گا

image

اسٹیٹ بینک 16 اور 17 جولائی بند رہے گا

اعلامیہ کے مطابق 16 اور 17 جولائی 2024ء (منگل اور بدھ) کو عاشورہ (9 اور 10 محرم الحرام 1446 ھ) کے موقع پر سٹیٹ بینک عام تعطیلات کے باعث بند رہے گا۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے بھی 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلیٰ تعلیم کیلئے پوزیشن ہولڈرز کی فیس ادائیگی کا اعلان

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 16 اور17 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں سکیورٹی کے پیش نظر پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے ۔ ملک بھر میں فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کی جائے گی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US