ملک سے اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اشیائے خوراک کی برآمدات سے ملک کو 1.959 ارب ڈالر زر مبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.155 ارب ڈالر کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہے۔
نومبر میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 420 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر میں 430 ملین ڈالر اور گزشتہ سال نومبر میں 790 ملین ڈالر تھا،
اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 3.484 ارب ڈالر زر مبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.998 ارب ڈالر کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے۔
نومبر میں اشیائے خوراک کی درآمدات کا حجم 772 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر میں 823 ملین ڈالر اور گزشتہ سال نومبر میں 657 ملین ڈالر تھا۔