اسد وڑائچ تبدیل ، عبدالغفور انجم سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات

image

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کو تبدیل کر دیا گیا ، اس حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  اسد وڑائچ اڈیالہ جیل سے تبادلہ کرکے سپرنٹنڈنٹ ساہیوال جیل تعینات کر دیا گیا ، ان کی جگہ محکمہ جیل خانہ جات گریڈ 19 کے عبدالغفور انجم کی تعیناتی کر دی گئی۔

شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جیل افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،واضح رہے کہ عبدالغفور انجم فیصل آباد جیل میں بطور سپرنٹنڈنٹ ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US