سپریم کورٹ فیصلہ، مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں 108،پیپلز پارٹی کی 68 نشستیں رہ جائیں گی

image

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد پارلیمان میں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن کیا ہوگی؟ مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں 108،پیپلز پارٹی کی 68 نشستیں رہ جائیں گی۔

موقر قومی اخبار کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں کل 108 نشستیں بچیں گی جبکہ پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 68 رہ جائے گی۔

سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم

جمعیت علماء اسلام (ف) کی نشستیں 11 سے کم ہو کر 8 رہ جائیں گی،(ن)لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں پر مشتمل حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 209 ہے۔

اس وقت سنی اتحاد کونسل یعنی تحریک انصاف کے ارکان سمیت اپوزیشن کے مجموعی ارکان کی تعداد 97 ہے، مخصوص نشستیں ملنے کے بعد یہ تعداد 120 ہوجائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US