ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پرسماعت شروع ہو گئی ہے۔
خاورمانیکا کے وکیل زاہد آصف نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملزمان کوئی مزید شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں ، تو پیش کر سکتے ہیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
خاور مانیکا کی درخواست خارج ، عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم برقرار
وکیل زاہد آصف کا کہنا تھا کہ تمام تر ذمہ داری بشری بی بی کے کندھوں پر منتقل کی جا رہی ہے، شوہر عورت کی قربانیوں کو سائیڈ پر رکھ کر کہہ رہا ہے میں نے کچھ نہیں کیا۔
خاور مانیکا کے وکیل نے کہا کہ بیوی بنی گالہ کی آسائش چھوڑ کر اڈیالہ جیل تک چلی گئی۔ جج افضل مجوکہ نے کہا کہ ایسے ہو ہی نہیں سکتا اگر شادی ہوئی تو دونوں ذمہ دار ہیں۔
بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی عمران خان کی درخواست مسترد
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر جمعہ کو فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔ مقدمے کا فیصلہ آج متوقع ہے۔