منی لانڈرنگ کیس ، مونس الٰہی اشتہاری قرار ، جائیداد ضبط کرنے کا حکم

image

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

ایف آئی اے نے  9 ملزمان کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کیا جس میں مونس الٰہی سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

ایف آئی اے نے عدالت سے مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کی استدعا کی، عدالت نے مونس الٰہی اور ضیغم عباس سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

چودھری برادران کے تعلقات بحالی کا دعوی، پرویز الہی کی اہلیہ نے تردید کردی

بعد ازاں مونس الٰہی اور ضیغم عباس کے وکیل نے جائیدادیں منجمد کرنے سے متعلق دلائل کی مہلت مانگی جس پر عدالت نے انہیں 20 اگست تک دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

جج چالان پر ابتدائی سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے مطابق مونس الہی کی گرفتاری کے لیے انٹرنیشنل پولیس سے رابطے میں ہیں اور انٹر پول ان کے ریڈ نوٹسز جاری کر چکی ہے۔  مونس الہٰی کے باعث زارا الہیٰ پر بھی کک بیکس کے الزامات ہیں۔

چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے پھوپھیوں کو گرفتار کرانے کیلئے پولیس بھیجی ، مونس الہیٰ


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US