آٹے کی قلت، تندور بھی بند ہونے کا خدشہ

image

فلور ملز کی ہڑتال کی وجہ سے آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ہے، تندور بھی بند ہونے کا خدشہ ہے۔

آٹا ملز کی ہڑتال نے نان روٹی ایسوسی ایشن کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، لاہور میں ہڑتال کی وجہ سے تندروں پر آٹے کی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 3 روز سے تندوروں پر آٹے اور میدے کی سپلائی بند ہے،ایسوسی ایشن نے آٹا ملو ں کی ہڑتال پر آج شام اجلاس طلب کر لیا ہے۔

آٹا ملز تیسرے روز بھی بند، بحران کا خدشہ

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگر آٹا ملز نے ہڑتال ختم نہ کی تو مجبوراً تندور بند کرنا پڑیں گے،واضح رہے کہ ملک بھر میں آٹا ملز مالکان نے تین روز سے ہڑتال کر رکھی ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹا ملز ایسوسی ایشن کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے، آٹا ملز مالکان کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی آٹے کا کاروبارکرنے والے بھاری ٹیکس ادا کر رہے ہیں، حکومت کسی بھی معاملے میں آٹا ملز مالکان کو اعتماد میں نہیں لیتی، احتجاج کا سلسلہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US